11 جولائی، 2015، 1:28 PM

ویانا میں جواد ظریف اورجان کیری کی ملاقات

first
ویانا میں جواد ظریف اورجان کیری کی ملاقات

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور امریکی وزير خارجہ جان کیری نے آج پھر ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور امریکی وزير خارجہ جان کیری نے آج پھر ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ اس ملاقات میں باقی ماندہ مسائل کو حل کرنے پر غور کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے جو لچک دکھانی تھی وہ دکھا دی ہے اور اب  جامع معاہدے تک پہنچنے کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے کیونکہ گروپ 1+5 کے بعض ارکان نے ایران کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور حتی روسی صدر نے ایران کے خلاف عائد تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

News ID 1856527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha